بولیں گرہیں کھولیں

ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا انوکھا اور اچھوتا واقعہ ضرور رونماء ہوتا ہے جسکا جواب اسے کبھی نہیں ملتا،یا پھر وہ اپنے پیچھے کئی سوال

imagesحیرانیاں اور پریشانیاں چھوڑ جاتا ہے،اسکا کوئی حل نظر نہیں آتا وہ ناممکنات میں شامل ہو جاتا ہے۔ایسے واقعات کبھی تو پراسرار بن جاتے ہیں اور کبھی سربستہ راز۔ایسے انوکھے اور اچھوتے واقعات دل کے نہاں خانوں میں جا چھپتے ہیں تو کبھی یادوں کے تہہ خانوں میں روپوش ہو جاتے ہیں۔اگر آپکی زندگی میں بھی کوئی ایسا اچھوتا واقعہ یادوں کے تہہ خانے میں روپوش ہے تو پھر اسے اپنے قلم کی مدد سے تحریر میں قید کر کے اردو فلک کی زینت بنا دیں۔
ہو سکتا ہے کہ ہم سب قارئین مل کر اس گرہ کو کھول لیں یا پھر اسکا کوئی قابل عمل اور دلچسپ حل تلاش کر لیں آزمائش شرط ہے ذرا لکھ کر تو دیکھیںاپنی تحریر کا کمال اردو فلک کے ساتھ۔
انچارج ادبی صفحہ

اپنا تبصرہ لکھیں