بندرگاہ پر پھلوں میں چھپائی اربوں روپے کی کیا چیز پکڑی گئی؟ دیکھ کر کسٹمز اہلکاروں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

بندرگاہ پر پھلوں میں چھپائی اربوں روپے کی کیا چیز پکڑی گئی؟ دیکھ کر کسٹمز اہلکاروں کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

برطانوی بندرگاہ پر منشیات کی اتنی بڑی کھیپ پکڑی گئی کہ دیکھ کر بارڈر سکیورٹی حکام بھی ہکا بکا رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز پھلوں کی ایک کھیپ بیرون ملک سے برطانیہ ’ڈوور‘ بندرگاہ پر پہنچی مگر جب اسے چیک کیا گیا تو پیٹیوں میں پھلوں کی جگہ کوکین بھری ہوئی تھی۔ نیشنل کرائم ایجنسی اور پولیس سکاٹ لینڈ نے یہ آپریشن مشترکہ طور پر کیا جس میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ٹن سے زائد وزن کی اس کوکین کی مالیت 10کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 21ارب 23کروڑ روپے) تھی۔

رپورٹ کے مطابق پھلوں کی یہ کھیپ جنوبی امریکہ سے برطانیہ پہنچی تھی۔ نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ منشیات کسی انتہائی منظم گروہ کی طرف سے سمگل کی جا رہی تھی، جن کا ممکنہ طور پر برطانیہ میں ایک نیٹ ورک ہے اور یہ اسی نیٹ ورک کے ذریعے پورے ملک میں پھیلائی جانی تھی۔ منشیات سمگلنگ کی اس واردات کے شبے میں 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں ایک 40سالہ ملزم کا تعلق برطانیہ کے شہر برینٹ ووڈ اور دوسرے 64سالہ شخص کا تعلق گلاسگو سے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں