بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے والے یورپی شہریوں کا کیا ہوگا؟ ملکہ برطانیہ نے اعلان کردیا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہائش پذیر یورپی شہری بدستور برطانیہ کے شہری رہیں گے۔

برطانیہ میں اسٹیٹ اوپنگ آف پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ نے کہا کہ برطانوی حکومت یورپی یونین سے بہتر تعلقات کےلئے کام کرے گی، بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے والے یورپی شہری معمول کے مطابق برطانیہ کا حصہ ہوں گے۔برطانوی حکومت ماحول کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے اور عالمی امور پر اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

خیال رہے کہ آج (پیر کو) تین روزہ بندش کے بعد برطانوی دارالعوام کھلا ہے اور یہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا دن ہے۔ پہلے سیشن سے ملکہ برطانیہ خطاب کرتی ہیں اور حکومتی موقف اراکین کے سامنے پیش کرتی ہیں، ان کی تقریر حکومتی وزیر لکھتے ہیں جو 10 منٹ یا اس سے زائد طویل ہوسکتی ہے۔ ملکہ برطانیہ کی تقریر ختم ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد اس پر دارالعوام میں باقاعدہ بحث اور ووٹنگ ہوتی ہے۔

بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے والے یورپی شہریوں کا کیا ہوگا؟ ملکہ برطانیہ نے اعلان کردیابریگزٹ کے بعد برطانیہ میں رہنے والے یورپی شہریوں کا کیا ہوگا؟ ملکہ برطانیہ نے اعلان کردیا

اپنا تبصرہ لکھیں