برگن میں بحری جہازوں کی ریس میں بڑی تعداد میں شائقین

برگن میں ہونے والی بحری جہازوں کی ریس دیکھنے کے لیے دہشت گردی کی دھمکیوں کے باوجود بڑی تعدا د میں شائقین نے حصہ لیا۔اتوار کے روز چار روزہ ریس کا اختتام ہوا۔اس موقع پر کیے جانے والے سروے کے مطابق شائقین کی تعداد سن دو ہزار آٹھ سے ذیادہ تھی۔
پراجیکٹ لیڈر ہاکون کے مطابق بحری جہازوں کی ریس دیکھنے کے شائقین کی تعداد چھ لاکھ کے لگ بھگ تھی۔جبکہ اس موقع پر کل ستر ہزار جہاز رانی کشتیاں اور دو ہزار ملاح موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں