برگن سٹی کے تمام دفتر روزگار منگل کے روز بند رہیں گے

برگن ویسٹ لینڈ کی پولیس نے اس واقعہ کے بعد ایک پریس کانفرنس کی جس میں محکمہ نے اعلان کیا کہ سوموار کے روز دفتر روزگار میں چاقو سے کے حملہ میں زخمی ہونے والی دو ملازم خواتین کا تعلق دفتر روزگار سے تھا۔
جبکہ تیس سالہ مجرم بھی اسی دفتر کا ملازم تھا۔
پولیس مزید تفتیش کے لیے عمارت کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ دفتر روزگار ایک ہفتے تک بند رہے گا۔
ناروے کے شہر برگن میں واقع تمام دفاتر روزگار سوموار کے روز ہونے والے تشدد کے واقعہ کی وجہ سے بند رہیں گے۔سوموار کی صبح ایک شخص نے چاقو سے دفتر روزگار این اے وی کی دو ملازم خواتین پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پچاس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ تیس سالہ خاتون کو معمولی زخم آئے۔
مقامی اخبار برگن ٹائمز کے مطابق پولیس نے حملہ آور تیس سالہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیق شروع کر دیی ہے۔
source..skanipx/UF

اپنا تبصرہ لکھیں