برف کے ان دونوں ٹکڑوں میں کیا فرق ہے؟ وہ بات جوآپ کو برف استعمال کرنے سے پہلے ضرور معلوم ہونی چاہیے

برف کے ان دونوں ٹکڑوں میں کیا فرق ہے؟ وہ بات جوآپ کو برف استعمال کرنے سے پہلے ضرور معلوم ہونی چاہیے

برف کے ان دو ٹکڑوں کو دیکھئے۔ ان میں سے ایک کی رنگت سفید اور دوسرے کی شفاف ہے، حالانکہ بنے تو دونوں ہی پانی سے ہیں۔ تو پھر ایسا کیوں کہ ایک سفید اور دوسرا شفاف ہے؟ دراصل یہ فرق اس بات پر منحصر ہے کہ جس پانی سے یہ برف کے ٹکڑے بنے ہیں وہ ابلا ہوا تھا یا نہیں۔ اگر آپ پانی کو ابال کر برف بنائیں گے تو یہ شفاف ہو گی، وگرنہ اس کی رنگت سفید ہو گی۔

یہ دلچسپ انکشاف ویب سائٹ globalremedyhouse کی ایک رپورٹ میں کیا گیا، جو دیگر ایسے ہی دلچسپ وعجیب انکشافات سے بھرپور ہے۔ آپ کی دلچسپی کے لئے ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

لائٹر کی ایجاد ماچس کی ایجاد سے پہلے کی گئی تھی۔

جسم کا طاقتور ترین مسل زبان ہے۔

جانور بجلی کی تاروں کے قریب نہیں جاتے کیونکہ وہ اْن الٹراوائلٹ شعاعوں کو محسوس کرسکتے ہیں جنہیں ہم انسان محسوس نہیں کرسکتے۔

آپ کے موبائل فون کو سال بھر چارج کرنے کا خرچ ایک ڈالر (تقریباً 128 پاکستانی روپے) سے کم ہے۔

کاغذ سے جلد کٹنے کے باعث عام زخم کی نسبت زیادہ درد ہوتا ہے کیونکہ اس میں سے خون نہیں بہتا اور ہوا کی رگڑ کی وجہ سے زخم میں تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔

ہسپتانوی زبان کا لفظ esposas بیوی کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے اور ہتھکڑی کیلئے بھی۔

کوڑے میں سے آواز اس لئے پیدا ہوتی ہے کیونکہ اس کا سرا آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی سے حرکت کرتا ہے۔

ستاروں کی کل تعداد زمین پر پائے جانے والے ریت کے ذرات سے بھی زیادہ ہے۔

خالص ہیرے پر سانس چھوڑیں تو یہ شفاف ہی رہتا ہے مگر جعلی ہیرے پر سانس چھوڑیں تو اس کی سطح پر بھاپ جمع ہو جاتی ہے۔

وہ ایک خوراک جو کبھی خراب نہیں ہوتی شہد ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں