‚برطا نیہ میں تارکین وطن کے لیے پابندیاں

برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اس مرتبہ یورپ سے کم پناہ گزین لیں گے۔ایسے تارکین وطن جو چھ ماہ تک ملازمتیں حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے انہیں ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔برطانوی عوام یورپی یونین کا حصہ بنا رہنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ برطانوی عوام کو اس بات کا خود فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کتنے یورپین تارکین وطن کو برطانیہ میں جگہہ دے سکتے ہیں۔یہ بھی فیصلہ کرنا ہو گا کہ حکومت ان تارکین وطن کو کس قسم کی مالی امداد اور دوسری مدد ے گی۔
برطاوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہناہے کہ حکومت اگلے چا ر برسوں میں تما یورپین تارکین وطن کو بر سر روزگار دیکھناچاہتی ہے تاہم تارکین وطن کے وہ بچے جو برطانیہ سے باہر رہتے ہیں انہیں مالی امدا نہیں دی جائے گی۔
ڈیوڈ کیمرون کی تقریر کو بیرون ملک خاص طور پر پولینڈ میں تنقیید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انکا موقف یہ ہے کہ اس طرح برطانوی حکومت امتیازی سلوک کر رہی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں