برطانیہ میں ماہ رمضان میں قیمتوں میں کمی

اردوفلک نیوزڈیسک
برطانیہ میں ماہ رمضان سے پہلے ہی حکومت نے تمام اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا تھا ۔یہ کمی ماہ رمضان کے دوران بھی جاری ہے اور عید تک جاری رہے گی۔برطانیہ میں بسنے والے تمام مسلمانوں نے حکومت کے اس اقدام کو بیحد سراہا جبکہ برطانوی وزیر اعظم   نے ایک تقریرمیں کہا کہ برطانیہ میں چونکہ مسلمان تارکین وطن اقلیتوںمیں اکشریت رکھتے ہیں اسلیے انکی سہولت کے لیے حکومت یہ اقدام کر رہی ہے۔
لندن سے ایک مسلمان برطانوی خاتون نے بتایا کہ قیمتوں میں یہ کمی مسلمان دوکانوں پر دیکھنے میں نہیں آئی بلکہ غیر مسلم اسٹورز پر قیمتیں کم ہوئی ہیں۔البتہ اس بات کا شکر ہے کہ مسلمان تاجروں اور دوکانداروں نے ماہ رمضان میں قیمتیں بڑہائی نہیں بلکہ اتنی ہی رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں