برطانیہ میں زندگی کی گہما گہمی کا آغاز

سوموار کے دن سے سلطنت برطانیہ میں دوکانیں، لائیبریریاں، ہیر ڈریسرز کی دوکانیں اور ریستوران کھول دیے گئے ہیں۔برطانیہ میں وباء کی روک تھام کی وجہ سے تمام بازار بند تھے اور شہری زندگی وباء کے خوف سے مفلوج ہو کے رہ گئی تھی۔ دوکانوں کے باہر شہریوں کی طویل لائینیں دیکھنے میں آئیں۔
پچھلے چند ماہ سے برطانیہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔اس وقت تک مرکزی لندن میں زشیائے خوردو نوش کی دوکانوں پر ہی خریداداری ممکن ہے۔ یہاں روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء خریدی جا سکتی ہیں۔
لندن کے ریستوران
لندن میں ریستورانوں کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی ریستورانوں کے باہر گاہکوں نے اپنی سیٹیں بک کروا لیں۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مختلف کمپنیوں کو سختی سے وباء کی روک تھام کے قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ بازار کھولنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے مگر اتنی جلدی نہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں