برطانوی فضائی کمپنی نارویجن خواتین پائلٹ کی خواہشمند

آج سے برطانوی فضائی کمپنی میں پائلٹ کی آسامی کے لیے درخواستیں بھیجی جا سکتی ہیں۔منتخب کردہ درخواست گزار پائلٹ پروگرام کی تعلیم مفت حاصل کریں گے۔جبکہ ان پائلٹوں کو ایک خاص مدت تک اسی کمپنی میں کام کرنا پڑے گا۔برطانوی فضائی کمپنی نارویجن خواتین پائلٹوں کو بھرتی کرنے کی خواہشمند ہے۔
اس فضائی کمپنی میں کئی پائلٹوں کی ضرورت ہے۔پوری دنیامیں اس وقت صرف چار فیصد خواتین پیشہ ورانہ پائلٹ ہیں ۔برطانوی فضائی کمپنیوں میں مجموعی طور پر دو سو خواتین پائلٹ جبکہ تین ہزار تین سو مرد پائلٹ ہیں۔
جبکہ دوسری کسی بھی فضائی کمپنی کے مقابلے میں برطانوی فضائی کمپنی میں سب سے ذیادہ خواتین پائلٹ ہیں۔
ناروے دنیا کا سب سے ذیادہ مرد عورت میںبرابری کے حقوق دینے والا ملک ہے۔ اب نارویجن خواتین پائلٹس کے پاس دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی مں ملازمت کرنے کا بہترین موقع ہے۔یہ بات برطانوی فضائی کمپنی کے سربراہ Peter Rasmussenپیٹر راسموسن نے کہی۔راس موسن برطانوی کمپنی میں شمالی یورپ کے سربراہ ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں