برطانوی شہزادہ ہیری کی دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر کئی سو سال پرانی رسم توڑنے کا اعلان کردیا، وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جو کسی اور شہزادی نے نہ کیا

برطانوی شہزادہ ہیری کی دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر کئی سو سال پرانی رسم توڑنے کا اعلان کردیا، وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جو کسی اور شہزادی نے نہ کیا

برطانیہ کے شاہی محل میں گزشتہ کئی صدیوں کے دوران درجنوں شہزادیاں بیاہ کر آئی ہیں لیکن کسی نے آج تک وہ کام نہیں کیا جو امریکی اداکارہ میگن مارکل شہزادہ ہیری سے شادی کے موقع پر کریں گی۔ شاہی محل کی روایت ہے کہ شادی کی تقریب کے موقع پر دلہن کے والد مہمانوں کے شکریے کے لئے خصوصی تقریر کرتے ہیں لیکن اس بار میگن کے والد نہیں بلکہ وہ خود تقریر کریں گی۔ تقریب میں ملکہ برطانیہ بھی موجود ہوں گی، لیکن یہ واضح نہیں کہ صدیوں پرانی روایت کے خاتمے کے متعلق ان کی رائے کیا ہے اور وہ اس پر کیا ردعمل دیں گی۔

شہزادے ہیری کی شادی اداکارہ میگن مارکل کے ساتھ 19مئی کے روز ونڈسر کیسل میں ہوگی۔ اس تقریب میں تقریباً 800 مہمان شرکت کریں گے۔ یہ انکشاف سنڈے ٹائمز نے کیا ہے کہ اس موقع پر معزز مہمانوں، ملکہ، اور اپنے خاندان و دوستوں کے شکریے کے لئے میگن مارکل خود تقریر کریں گی۔ شادی کے موقع پر تقریر کرکے وہ برطانوی شاہی خاندان کی صدیوں پرانی روایات توڑنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں