برسات کے موسم میں اچار چٹنی سرکا مفید غذا

برسات کے موس م میں جب کہ رطوبت کی ذیادتی سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے یا ملیریا اور ہیضہ جیسی بیماریاں پھیلتی ہیں اچار چٹنی اور سرکہ کے استعمال سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔بعض لوگعادتاً ہر موسم میں کثرتاً انکا استعمال کرتے ہیں لیکن اس طرح یہ ہر گز فائدہ مند نہیں ہے۔ان چیزوں کے کثرت سے استعمال کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ معدے کی قدرتی ہاضمہ کی رطوبت کم بننے لگتی ہے۔اسطرھ آہستہ آہستہ معدہ کمزور ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ان چیزوں کے کھائے بغیر چیزیں ہضم نہیں ہوتیں۔غرض یہ کہ ترش اشیاء ذیادہ نہیں کھانی چاہیئں۔ترش چیزوں کے ساتھ کچھ میٹھی چیز مثلاً گڑ وغیرہ بھی استعمال کرنا چاہیے۔اس سے انکی مضرت کم ہو جاتی ہے۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں