بحیرہ احمرمیں پاکستانی ملاحوں کا جہاز پھنس گیا، مدد کی اپیل

بحیرہ احمرمیں پاکستانی ملاحوں کا جہاز پھنس گیا، مدد کی اپیل

بحیرہ احمرمیں پاکستانی ملاحوں کا جہاز پھنس گیا،  مہر نامی جہاز میں چھ  پاکستانی ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔

سمندر میں پندرہ روز سے پھنسے ہوئےملاحوں نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل ملے ہوئے پانی میں چاول ابال کرکھانے پر مجبور ہیں، فوری مدد نہ کی گئی توموت کے اپنے قریب دیکھ رہے ہیں۔جہازکے کپتان نے بی بی سی کو بتایا کہ جہاز کا رخ کسی بھی طرف نہیں موڑ سکتے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جہاز میں پھنسنے والے چھ ملاحوں کا تعلق کراچی ہے ۔بحری جہاز میں محصور دلدار خان کے بیٹے اسد اللہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 15 ستمبر کو ان کے والد سمیت کراچی کے 5 رہائشی بذریعہ ایجنٹ دبئی بحری جہاز میں بطور لوڈرکام کرنے گئے تھے۔جہاز عمان سے مصر کی جانب رواں دواں تھا کہ بیچ سمندر میں جہاز کے دونوں انجن بند ہوگئے اور گزشتہ 15 روز سے جہاز سعودی عرب اور سوڈان کے بیچ سمندر میں رکا ہوا ہے اور کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوچکا ہے اور جہاز کے ڈوبنے کا بھی خدشہ ہے۔

سماجی رہنما انصار برنی نے بھی متعلقہ حکام سے  پاکستانی ملاحوں کی مدد کرنے کی اپیل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں