بحری جہازوں اور کشتیوں میں آتشزدگی

جون اور جولائی کے مہینے میں آگ بجھانے والے عملے کو کئی کشتیوں اور بحری جہازوں میں آگ بجھانا پڑی۔اس دوران سمندری ٹرانسپورٹ میں آگ بھڑک اٹھنے کے پچیس واقات پیش آئے۔آگ بجھانے والی کشتی ران جینسن Kai Jensen نے نارویجن خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ موسم گرماء میں اچھے موسمکی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات نے انہیں مصروف رکھا۔
انہوںنے بتایا کہ گرمی کی وجہ سے کشتیاں سلگ اٹھتی ہیں اور آگ کی وجہ سے اکثر کشتیاں پوری طرح سے تباہ ہو جاتی ہیں۔نارویجن تحقیقتی ادارے ڈی ایس بی کے مطابق پچھلے سال ستاسٹھ کشتیوں جلنے کے واقعات ہوئے۔
جینسن نے کہا کہ کشتیوں میں تیل لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے ۔کشتی میں موجود آگ بجھانے والے آلات کو باقائدہ چیک کرنا بہت ضروری ہے ورنہ یہ آگ زندگی کے لیے بھی خطر ناک ہو سکتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں