ای سکس اور شگے ستاد کا پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

آٹھ برس کی طویل مدت تک زیرتعمیررہنے والی شاہراہ ای سکس E_6 جمعرات کی صبح بالآخر ٹریفک کے استعمال کے لیے کھول دی گئی ہے۔جبکہ جمعہ کے روز سے شگے ستاد کا Scheggestad پل بھی عام گاڑیاں آمدو رفت کے لیے استعمال کر سکیں گی۔شاہرہ ای سکس کا مکمل ہونے والا آخری حصہ گارڈیمون ائیر پورٹ اور کولوم کمیونٹی ہیڈ مارک کے درمیان واقع ہے۔اب اس شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کے لیے چار سڑکیں اوسلو سے سویڈن تک تعمیر کی گئی ہیں۔
اس شاہراہ پر رفتار کی حد ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔مقامی اخبار روم ریک کے مطابق سڑک کے افتتاح کے موقع پر کئی افراد نئی سڑک پر سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کے لیے پھولوں کے گلدستے لے کر کھڑے تھے۔
جبکہ شاہراہ کا یہ سلسلہ سویڈن سے پولینڈ چھ جولائی کو کھولا جائے گا۔اس طرح اس شاہراہ پر سویڈن سے پولینڈاور ڈنمارک تک کا سفر کیا جا سکے گا۔
وہ لوگ جو اوسلو سے جنوب کی جانب رہتے ہیں ان کے لیے شاہراہ ای ایٹین پر شگے ستاد پل کھولا جائے گا۔اس پل پر سے گاڑیاں دونوں سمتوں میں آ جا سکیں گی۔یہ پل صبح دس بجے کھولا جائے گا۔اس سال دو فرور ی کو یہ پل ٹوٹ گیا تھا۔اس کی وجہ ناروے کے انرجی ڈپارٹمنٹ کا تعمیراتی کام تھا جوکہ اس پل کے مضافات میں کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے پل کے ستوںنوں کی بنیادوں کو نقصان پہنچ گیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں