ایک پناہ گزین کے سالانہ اخراجات ایک ملین کراؤن

شامی پناہ گزینوں کی غیر معمولی تعداد ناروے میں گذشتہ برس موسم خزاں میں ناروے آئی۔جبکہ رواں سال میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔نارویجن حکومت نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے دوسرے بجٹ میں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس لیے کہ پناہ گزینوں کی امداد کے لیے اضافی نو اعشاریہ پانچ کھرب کراؤن کی ضرورت ہے۔ 9,5 milliarde۔یہ رقم تیل کی آمدن سے منہا کی جاے گی۔ایسی صورتحال میں پناہ گزینوں کو ناروے میں پناہ فراہم کرنا اور ان کے اخراجات برداشت کرنا صوبائی اور علاقائی سطح پر مشکل کام ہے۔ناروے ایک چھوٹا سا ملک ہے اور پناہ گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ابھی بھی ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین کاؤنٹیز میں رہائشیں حاصل کرنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔
پناہ گزینوں کی آمد کی وجہ سے اور کم عمر پناہ گزینوں کی وجہ سے اکثر وزارتوں کے بجٹ میں دو سے لے کر پانچ کھرب کراؤن تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اک جائزے کے مطابق ہر پناہ گزین کو ناروے میں سیٹ کرنے پر ایک ملین کراؤن کے اخراجات ہوتے ہیں۔اس طرح اگلے پانچ سالوں میں اگر پچاس ہزارپناہ گزینوں کو یہاں سیٹ کیا گیا تو یہ اخراجاتپانچھ کھرب کراؤن سالانہ تک ہو جائیں گے۔نارویجن وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے اراکین کو یہ حقائق بتائے ۔ان کا مقصد اسمبلی کے اراکین کو اس بات پر آمادہ کرنا تھا کہ وہ پناہ گزینوں کو ناروے میں پناہ دینے کی حمائیت نہ کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں