ایک ماہ تک گوبھی کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟جان کر آپ آزمانے پر مجبورہو جائیں گے

ایک ماہ تک گوبھی کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟جان کر آپ آزمانے پر مجبورہو جائیں گے

قدرت نے ہمیں بہت سی ایسی نعمتوں سے نواز رکھا ہے جو ہماری صحت کیلئے انمول تحفہ ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم انہیں یوں نظر انداز کر دیتے ہیں گویا وہ اس دنیا میں موجود ہی نہ ہوں۔ ایک ایسی ہی نعمت بند گوبھی ہے، جسے ہم بہت کم استعمال کرتے ہیں، حالانکہ اس کی خوبیوں کو دیکھا جائے تو ہر روز اسے استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرین غذائیت بتاتے ہیں کہ بند گوبھی میں وٹامن Cبکثرت پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرکے ہمیں بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے، جبکہ اس میں پائے جانے والے مرکبات جسمانی میٹابولزم کو متوازن کرکے مثانے و نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتے ہیں۔ خواتین میں یہ سبزی بیضہ دانی اور بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔

متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ ایک ماہ تک بلاناغہ بند گوبھی کے استعمال سے موٹاپے میں کمی آ جاتی ہے ، دل کی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے، یورک ایسڈ کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے، آنتوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، جبکہ زخموں کے جلد مندمل ہونے میں بھی یہ مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ طبی یونانی کے ماہرین تو یہ بھی کہتے ہیں کہ بند گوبھی کے پتے بلاناغہ چند گھنٹوں کے لئے گردن پر باندھنے سے تھائیرائڈ کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے جبکہ کنپٹیوں پر ان پتوں کو کچھ وقت کے لئے رکھا جائے تو سر درد کا مسئلہ ختم ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں