ایک سو سات بچوں کے ساتھ ذیادتی کرنے والے شخص پر آج مقدمے کی سماعت شروع

آج عدالت میں انچاس 49 سالہ ملزم پر عدالت میں جرح شروع ہو گئی ہے۔اس شخص پر الزام تھا کہ اس نے ایک سو سات 107 بچوں کے ساتھ انٹر نیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی حرکات کیں۔اس نے تین بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر بھی لیں۔اکتوبر دو ہزار چودہ میں پولیس نے ان تصاویر کے ثبوت کے ذریعے ملزم تک رسائی کی۔ملزم نے بچوں کی چالیس 40 ہزارغیر اخلاقی تصاویر لیں جبکہ آٹھ گھنٹے پر مبنی ایک وڈیو بھی بنائی۔ملزم پر عائد کردہ فرد جرم کے مطابق وہ خود کو ایک بچہ ظاہر کر کے بچوں سے انٹر نیٹ پر مختلف ذرائع سے چیٹنگ کرتا تھا،ملزم ایم ایس این،میسنجر اور اسکائپ کے ذریعے بچوں سے رابطہ کرتا۔ان سے چیٹنگ کر کے اعتماد بحال کرتا اور پھر ان کی دوسرے بچوں اور جانوروں کے ساتھ غیر اخلاقی تصویریں بنانے کا الزام ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں