ایک دن میں کالز اور میسجز کی وجہ سے آپ کے فون کی گھنٹی کتنی مرتبہ بجتی ہے؟ جواب جان کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے

ایک دن میں کالز اور میسجز کی وجہ سے آپ کے فون کی گھنٹی کتنی مرتبہ بجتی ہے؟ جواب جان کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے

 آج ہر شخص موبائل فون کا صارف ہے لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا ہو گا کہ ان کے فون کی گھنٹی دن میں کتنی بار بجتی ہے؟ سائنسدانوں نے اس کی اوسط تعداد بتا دی ہے اور وہ اتنی زیادہ ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”10سال پہلے کی نسبت آج موبائل فون صارفین کو 427فیصد میسجز زیادہ موصول ہو رہے ہیں اور میسجز بھیجنے کی تعداد میں اوسطاً 278فیصد اضافہ ہوا ہے۔آج روزانہ 18سے 24سال کی عمر کے صارفین کو سوشل ایپلی کیشنز پر روزانہ اوسطاً293میسجز موصول ہوتے ہیں اور ہر میسج کا نوٹیفکیشن آنے پر اتنی بار ہی ان کے فون کی گھنٹی بجتی ہے۔ اس تناسب سے سال میں اس عمر کے لوگوں کے فون کی گھنٹی 87ہزار 300بار بجتی ہے۔“
اس سے زائد عمر کے لوگوں کو پیغامات موصول ہونے کی شرح کم ہوتی ہے۔ انہیں سوشل ایپلی کیشنز پر روزانہ اوسطاً 93پیغامات موصول ہوتے ہیں۔اس طرح ان صارفین کے فون کی گھنٹی ایک سال میں اوسطاً 33ہزار 802بار بجتی ہے۔“ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں کی اس ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر دمتریوس تسیوریکوس کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سمارٹ فون کا استعمال ایک مثبت رجحان ہے اور اس سے لوگوں کااپنی زندگیوں پر کنٹرول بہت بہتر ہوا ہے۔اس دور میں جب ہمیں ہر وقت کوئی نہ کوئی ٹاسک پورا کرنا ہوتا ہے اور ہم ڈیٹا کے ایک سمندر میں گھرے ہوتے ہیں ایسے میں سمارٹ فون کی وجہ سے ہم اپنی زندگیوں کو اپنی خواہش کے مطابق منظم کر سکتے ہیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں