ایپل نے اپنا نیا آئی فون 13 متعارف کروا دیا , کون کون سے فیچرز شامل ہیں ،جانئے

ایپل نے اپنا نیا آئی فون 13 متعارف کروا دیا , کون کون سے فیچرز شامل ہیں ،جانئے 

ایپل کمپنی نے اپنا نیا آئی فون 13 متعارف کرا دیا ہے ، کمپنی کے مطابق اس نئے آئی فون 13 میں ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر ‘سنیماٹک موڈ’ بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں کیمرہ فریم میں آنے والے فرد کی شناخت کر کے فوکس اس جانب کر دے گا۔

اپیل نے آئی فون 13 کی قیمت 1150 یورو ( تقریباً دو لاکھ 30 ہزارروپے ) رکھی ہے ۔  آئی فون ماڈل میں ویڈیوز کو ‘پورٹریٹ موڈ’ میں بنانے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔’پورٹریٹ موڈ’ فیچر میں بنائی گئی ویڈیو میں اب صارفین کو منظر اور پس منظر کی گہرائی اور بہتر رزلٹ مل سکے گا۔

کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے نئے آئی فون 13 کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ واحد سمارٹ فون ہے جو صارفین کو ویڈیو بنانے کے بعد بھی یہ ایفکٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں