این اے 95 میانوالی،عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

این اے 95 میانوالی،عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ میں این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں این اے 95 میانوالی سے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی،وزیراعظم کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے ،بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن درخواست قابل سماعت نہیں،درخواست دائرکرتے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،درخواست گزارنے الیکشن پٹیشن کےساتھ جھوٹابیان حلفی دیا،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کو خارج کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں