اگلی دہائی میں شمالی ناروے میں چارہزاراساتذہ کی ضرورت

ایک حالیہ جائزہ کے مطابق اگلے دس برسوں میں شمالی ناروے میں مزید دس ہزار اساتذہ کی ضرورت ہو گی جبکہ اس وقت یہاں دوسرے علاقوں کی نسبت غیرکوالیفائڈ اساتذہ کی تعداد ذیادہ ہے۔روزنامہ آفتن پوستن کے مطابق وزارت تعلیم کی جائزہ رپورٹ کے مطابق یہ چار ہزار اساتذہ ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ اور غیر کوالیفائڈ اساتذہ کی جگہ کام کریں گے۔دوسرا بڑا مسلہء یہ ہے کہ اس علاقے میں پرائمری اور سیکنڈری لیول کی تعلیمی سیٹیں خالی ہیں۔وزیر تعلیم تھور بیورن روئے ایرکسن Torbj248rn R248e Isaksen کے مطابق حکومت کو ان تین شمالی کاؤنٹیز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے حصوصی اسکالر شپس اور پرکشش مراعات کا اہتمام کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ یہاں رہائشی علاقے اور اسکول دور دور واقع ہیں۔ان علاقوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا رواج بھی کم ہے ۔
Source: NTB scanpix/ UFۂ

اپنا تبصرہ لکھیں