’اگلی بار آپ کے ساتھ کوئی ڈنر نہیں کروں گا‘ فیس بک کا پیج بند ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے، زکربرگ کو ایسی دھمکی دے دی کہ سن کر ہنسی آجائے

’اگلی بار آپ کے ساتھ کوئی ڈنر نہیں کروں گا‘ فیس بک کا پیج بند ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے، زکربرگ کو ایسی دھمکی دے دی کہ سن کر ہنسی آجائے

فیس بک کی طرف سے اپنا پیج دو سال تک کے لیے بند کیے جانے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سیخ پا ہو گئے ہیں اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو ایسی دھمکی دے ڈالی ہے کہ سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ میل آن لائن کے مطابق سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اگلی بار جب میں صدر بن کر وائٹ ہاﺅس میں جاﺅں گا تو مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کی درخواست پر ان کے ساتھ کوئی ڈنر نہیں کروں گا۔تب سب کچھ کاروباری نقطہ نظر سے ہو گا۔“

رپورٹ کے مطابق فیس بک کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک پیج رواں سال 7جنوری کو بند کیا گیا تھا اور اب اعلان کیا گیا ہے کہ پیج آئندہ دو سال تک بند ہی رہے گا۔ گویا ان کا پیج 7جنوری 2023ءکو واپس آن لائن آئے گا۔ اس دوران 2022ءمیں ہونے والے الیکشنز میں ڈونلڈٹرمپ اپنا پیج استعمال نہیں کر سکیں گے۔ فیس بک کے اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے 2024ءمیں ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک کی طرف سے میرا پیج بند کرکے میرے ساڑھے 7کروڑ مداحوں کی توہین کی گئی ہے جنہوں نے مجھے فیس بک پر فالو کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے دسمبر 2020ءمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھی 2024ءمیں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیا گیا تھا، جس کا اب ایک بار پھر انہوں نے اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں