’اگر بالوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ یہ کام کرنا فوری چھوڑ دیں‘ فلمی ستاروں کے بال کاٹنے والے حجام نے شہریوں کو سخت وارننگ دے دی

’اگر بالوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ یہ کام کرنا فوری چھوڑ دیں‘ فلمی ستاروں کے بال کاٹنے والے حجام نے شہریوں کو سخت وارننگ دے دی

بالوں کی صحت کے متعلق ہم سب انجانے میں کئی ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو ہمارے بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ اب فلمی ستاروں کے بال کاٹنے والے ایک حجام نے ان غلطیوں کی نشاندہی کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سڈنی کے معروف ترین ہیئرڈریسر انتھونی نیڈر نے بتایا ہے کہ ”بالوں کی صحت کے حوالے سے 6غلطیاں ایسی ہیں جو عموماً لوگ کرتے ہیں اور انہیں ان کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ ان غلطیوں میں بالوں کو حد سے زیادہ دھونا، خشک کرنے کے لیے بالوں کو زیادہ رگڑنایا زیادہ حرارت کا استعمال کرنا، بالوں کو بہت مضبوطی سے باندھنا، گیلے بالوں کو چوٹی سے نیچے کی طرف کنگھی کرنا اور زیادہ بلیچ استعمال کرنا شامل ہیں۔“
انتھونی نیڈر کا کہنا تھا کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب بالوں کو بہت زیادہ دھوتے ہیں۔ ہمیں بالوں کو صحت مند رکھنے کے لیے انہیں ہفتے میں زیادہ سے زیادہ ایک سے دو بار دھونا چاہیے۔ زیادہ دھونے سے نہ صرف بالوں کی چمک متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے تیل پیدا کرنے والے غدودبھی متحرک ہو جاتے ہیں اور سر کی سطح چکنی رہنے لگتی ہے۔اس کے نتیجے میں بال بے رونق اور مردہ سے ہو جاتے ہیں۔گیلے بالوں کو زیادہ رگڑنے بال جلد خشک تو نہیں ہوتے لیکن اس سے بالوں کو نقصان ضرور پہنچتا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں