اگر آپ حفاظتی علاج کروانا چاہتے ہیں اس کے لیے آپ کے علاج کا منصوبہ بنایا جائے گا۔

یہ منصوبہ عام طور سے آ پ کے تعاون سے میٹنگ کے دوران تیار کیا جائے گا جہاں آپ اور آپ کے ساتھ آپ کا ٹی بی ڈاکٹر بھی موجود ہو گا۔کبھی کبھی ہسپتال یا میونسپل ہیلتھ سروس کے شعبے سے کوئی ڈاکٹر یا کوء اور متعلقہ فرد بھی میٹنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔آپ کا علاج شروع کرنے سے پہلے میٹنگ کی جائے گی۔آپ کو اس بارے میں بھی اطلاع دی جائے گی کہ دوران علاج کس سے بات کرنی ہے یا سوالات پوچھنے ہیں۔

حفاظتی علاج کی مدت عام طور سے تین ماہ ہوتی ہے۔لیکن بعض اوقات آپ کو زیادہ لمبے عرصے تک دوائیں لینی پڑتی ہیں۔جبکہ سب سے عام طریقہ یہ ہے کہ دن میں ایک بار یا ہفتے میں ایک بار دوائیں لی جائیں۔علاج کے دونوں طریقے ایک جیسے بہتر ہیں۔ڈاکٹر یا ٹی بی کو آرڈینیر اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون سا طریقہ آپ کے لیے ٹھیک رہے گا۔اس کے بارے میں آپ کو بتایا جائے گا۔کہ آپ دوائیں کھانے کے ساتھ لیں  گے یا اس کے بغیر لیں۔عام طور سے آپ کو دو ہفتوں کے بعد یا دوبارہ چھ ہفتوں کے بعد بلڈ ٹیسٹ کرانے کو کہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں