اگر آپ بھی سام سنگ موبائل استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ چپکے سے آپ کی تمام تصاویر بھی آپ کے جاننے والوں کو واٹس ایپ پر سینڈ ہوجائیں

اگر آپ بھی سام سنگ موبائل استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ چپکے سے آپ کی تمام تصاویر بھی آپ کے جاننے والوں کو واٹس ایپ پر سینڈ ہوجائیں

آپ کے موبائل فون میں کئی طرح کی تصاویر محفوظ ہوتی ہیں جن میں انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاویر بھی ہوتی ہیں۔ ذرا تصور کیجئے کہ آپ کا موبائل فون ان تصاویر کو خود ہی ان لوگوں کو بھیجنا شروع کردے جو آپ کی کنٹیکٹ لسٹ میں شامل ہیں تو اس سے بڑھ کر بھیانک بات کیا ہوسکتی ہے۔ بدقسمتی سے سام سنگ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو آج کل کچھ اسی طرح کا مسئلہ درپیش ہے جس پر لوگ بے حد پریشان ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق ایک صارف نے بتایا کہ ”میرے S9پلس فون نے میری گیلری میں موجود تمام تصاویر گزشتہ رات اس وقت میری گرل فرینڈ کو فارورڈ کردیں جب میں سورہا تھا۔ فون سے یہ تصاویر رات تقریباً اڑھائی بجے کے قریب فارورڈ ہوئیں اور ’ٹی موبائل لاگز‘ میں اس کا ریکارڈ بھی موجود تھا۔“

سام سنگ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی شکایات سامنے آنے کے بعد معاملے کی تحقیق کی جارہی ہے۔ دریں اثناءسام سنگ کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر سوال و جواب کا ایک سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اس مسئلے سے متعلق رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں