اڑتیس ملین افراد اپنے وطن میں بے گھر ۔۔

مہاجر تنظیم کے جنرل سیکرٹری جان ایگل لینڈ کے مطابق یہ ایک ریکارڈ ہے کہ پچھلے تین سالوں سے مسلسل لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔اس کی بڑی وجوہات میں جنگ دہشت گردی تشدد اور مقامی فسادات ہیں۔ مختلف ممالک میں بے گھر ہونے والے افراد کی کل تعداد اڑتیس ملین ہے۔جینیوا کی رپورٹ کے مطابق یہ تعداد لندن یا نیو یارک کی آبادی کے مطابق ہے۔یہ نئے اعدادو شمار نقل مکانی میں مدد فراہم کرنے والی تنظیم IDMC نے جینیوا سے جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کئی گھرانوں کو اپنے ہی ملک میں جگہ جگہ نقل مکانی کرنی پڑتی ہے۔جس کی وجہ سے بیشتر افراد دو سرے ممالک کی جانب نقل مکانی کر جاتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ انہیں اپنے ممالک میں مناسب مدد نہیں ملتی۔جان کا مطلب ہے کہ ان افراد کو ناروے کے علاوہ کہیں اور رہنا چاہیے۔جبکہ جان کا یہ بھی کہناہے کہ ناروے کو دس ہزار شامی مہاجروں کو ناروے میں پناہ دینی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کو فسادات میں عام لوگوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے چاہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں