اٹلی کے ساحل پر غیر قانونی پناہ گزینوں سے بھرے بحری جہازدریافت

جمعہ کی صبح کو اطالوی ساحل پر ایک بحری جہاز دریافت ہو ۔جس کا عملہ غائب تھا اور اس میں چار سو پچاس افراد ، عورتیں اور بچے سوار تھے۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کا کنٹرول اطالوی کوسٹ گارڈ کے عملے نے سنبھال لیا ہے۔جبکہ بحری جہاز کے عرشے پر اترنے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے۔اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ بحری جہاز ترکی کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا ۔جسے اس کا عملہ مسافروں سمیت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
بحری جہاز پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بیمار مسافروں کی مدد کے لیے اتاری گئی ہے۔یہ ڈاکٹر آئس لینڈ کی کشتی کے ذریعے جہاز میں آئے جب کہ یہ کشتی یورپین سرحدوں کی حفاظت کرنے والے عملے کی ہے۔تاہم ابھی تک یہ معلومنہیں ہو سکا کہ جہاز کے مسافروں کا تعلق کس ملک سے ہے۔
اس سے پہلے سوموار کے روز بھی اطالوی بندرگاہ پر ایک بحری جہاز بغیر عملے کے ملا۔اس جہاز میں سات سو شامی مسافر سوار تھے۔
NTB/UFN

3 تبصرے ”اٹلی کے ساحل پر غیر قانونی پناہ گزینوں سے بھرے بحری جہازدریافت

  1. اٹلی واحد ملک ہے جو اس وقت پناہ گزینوں کے حوالے سے بہت نرم پالیسی رکھتا ہے. یہی وجہ ہے کہ آئے روز بہت بڑی تعداد میں لوگ اٹلی آ رہے ہیں

    1. اچھایہ تو واقعی بڑی خبر ہے ان لوگوں کے لیے جو بیرون ملک سیٹل ہونا چاہتے ہیں۔لگتا ہے آپ کے پاس اس بارے میں کچھ معلومات ہے۔کیا آپ اٹلی میں اس وقت ویزے کے حصول کے سلسلے میں اوراس کے طریقہ کار پر ہمارے قارئین کو کچھ معلومات فراہم کر سکتے ہیں؟؟؟شائید کسی کا بھلا ہو جائے۔۔۔

  2. آنٹی مجھے سیاسی پناہ کی ساری معلومات ہے البتہ اس کے علاوہ ابھی ویزہ کے حصول کا اور کوئی طریقہ نہں . اٹلی کبھی کبھی امیگریشن کهول دیتا ہے اس سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے. لیکن اس کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں

اپنا تبصرہ لکھیں