اوسلو کے گٹروں میں نشہ آور مادے کی موجودگی

اوسلو کے گٹروں میں نشہ آور مادے کی موجودگی

اوسلو کے تحقیق ادارے گٹر وں کے پانی میں نشہ آور اجزاء کی تحقیق میں مصروف ہیں۔اس تحقیق کا مقصد اوسلو کے گھروں میں نشہ آور اشیاے کے استعمال کا پتہ چلانا ہے۔اس مرتبہ اس تحقیق کے لیے تین شہروں کے گٹروں سے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے۔ان میں اوسلو کے علاوہ برگن اور ہامر کے شہر بھی شامل ہیں۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اوسلو ایسا واحد شہر ہے جہاں سب سے ذیادہ نشہ آور اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔جن میں کوکین بھی شامل ہے۔لیکن اس کے علاوہ گٹر کے پانی میں کتھ کے آثار بھی پائے گئے ہیں۔گٹر کے پانی سے ہر روز پچاس کے قریب کتھ چبائے جانے کے شواھد پائے جاتے ہیں۔کتھ ایک ایسا پودا ہے جو کہ صومالیہ،ایتھوپیا،یمن اور کینیا میں پایا جاتا ہے۔یہ فوری طور پر انسانی اعصاب پر اثر انداز ہوتا ہے۔ناروے میں اس کے استعمال پر پابندی ہے جبکہ دیگر یورپین ممالک میں اسکی اجازت ہے۔تحقیقی ادارے نیوا کے سربراہ کیون تھومس کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق شہر کے گٹروں میں پائی جانے والی نشہ آور اشیاء کی مکمل اور باکل صحیح اعدادو شمار ظاہر کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں