اوسلو کے معروف علاقے میں روسی باشندہ پر اسرار اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار 

جمعرات کے روز اوسلو پولیس کی ٹیم نے ایک تیس سالہ روسی باشندہ کے قبضے سے دھماکہ خیز اسلحہ برآمد کیا۔روسی باشندہ کا تعلق چیچنیا کی ریاست سے تھا۔جمعہ کی رات پولیس نے مشتبہ روسی شہری سے تفتیش کی اس مقصد کے لیے اس سے مختلف سوالات دریافت کیے گئے۔پریس ترجمان Grete Lien Metlid گریتے لائن کا کہنا ہے کہ پولیس کی تفتیش کا مقصد یہ ہے کہ ملزم پر مقدمہ کی سماعت میں اسے قرار واقعی سزا دی جا سکے جس کی وجہ سے ہم سب کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی تھیں۔
تاہم پولیس نے پر اسرار اسلحہ کے بارے میں تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔
اوسلو پولیس کا چھاپہ
جمعہ کے روز اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم نے سیکورٹی اسلحہ کے ساتھ روسن ہف کی ایک عمارت کے گرد گھیرا ڈال لیا۔اطلاع کے مطابق عمارت میں ایک شخص کسی اسلحہ سے زخمی ہو گیا تھا۔پولیس نے عمارت میں خطرناک اسلحہ کی موجودگی کے پیش نظر مسلح ہو کر عمارت کا گھیراؤ کیا۔اس کے علاوہ پولیس کے ساتھ سیکورٹی سسٹم اور کتے بھی موجود تھے۔جنہوں نے جمعرات کی شام پوری عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔اپارٹمنٹ میں کل تین افراد موجود تھے۔جن میں سے دو گواہ بن گئے۔پولیس آپریشن مینیجر نے اپنے بیان میں بتایا کہ مذکورہ اپارٹمنٹ سے ایک پر اسرار اسلحہ اور آتش گیر مادہ بھی برآمد کیا گیا۔بقیہ دو افراد کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا گیا۔
پولیس مینیجر Metlid. نے کہا کہ اس شخص نے خود اپنے آپ کو زخمی کیا تھا اور وہ یہاں نہیں بلکہ مشرقی اوسلو کے کسی حصہ میں گذشتہ کئی برسوں سے رہ رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں