اوسلو کے شہر شی میں شادی ہال کا قیام

رپورٹ نمائندہ خصوصی
اوسلو سے آدھ گھنٹے کی مسافت پر واقع شہر شی میں شادی ہال قائم کیا گیا ہے،جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔شی میں قائم ہونے والا نیا شادی ہال جسکا نام پیلس لائک آ فیری لینڈ Palace like a fairy landہے میں ایک وقت میں چھ سو مہمانوں کی گنجائش ہے۔شی کے شادی ہال میں ایک تقریب اس کے افتتاح سے پہلے ہی منعقد ہو چکی ہے۔یہ بارات اور ولیمہ کی تقریبات تھیں۔جو کہ ہفتہ کے روز منعقد ہوئی۔تقریب ات میں ساڑھے چار سو اور پانچ سو مہمانوں نے شرکت کی۔کٹیرنگ سروس بھی اچھی تھی۔جبکہ ہال کی آرائش سادہ تھی۔
ناروے میں اس وقت گنے چنے شادہ ہال موجود ہیں۔وہ بھی اوسلو ایریا یا اس کے آس پاس کے علاقوں میں جہاں پاکستانیوں کو دور دور سے طویل فاصلہ طے کر کے جانا پڑتا ہے۔اس لحاظ سے صوبہ اوسفولڈ جو کہ شی کاؤنٹی کیساتھ واقع ہے وہاں رہنے والے رہائشی بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔اس لیے اس ہال کا قیام پاکستانی کمیونٹی کے لیے کسی خوش خبری سے کم نہیں ہے۔
source/urdufalaknewsdesk

اپنا تبصرہ لکھیں