اوسلو کے رہائشی علاقے سے بم برآمد

اوسلو پولیس نے اوسلو کے مرکزی رہائشی علاقے سے ایک بم جس میں دھماکہ خیز مواد تھا برآمد کیا ہے۔یہ بم سوموار کی رات گرمستادد سینٹر کے باہر سے ملا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر یہ بم چل جاتا تو اس سے بہت ذیادہ نقصان متوقع تھا۔پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے اسے ناکارہ بنائے گی۔اتوار کی رات نو بجے پولیس کو ایک بیگ میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی۔پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلالیا۔جتنی دیر تک گروپ نہیں آیاپولیس نگرانی پر مامور رہی۔اس دوران وہاں کے رہائشیوں کوگھروں سے نہیں نکالا گیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں