اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ

ہفتہ کی رات سو ایک بجے کے قریب ایک پنتالیس سالہ شخص کی فائرنگ سے اوسلو کے نائٹ کلب لندن کلب میں دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدوں کے مطابق اس شخص نے اپنے بیگ میں سے پستول نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد وہاں سے تمام افراد بھاگ گئے اور پولیس نے حملہ آور کو ایک بج کر انیس منٹ پر گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ابھی تک اسکا بیان ریکارڈ نہیں کیا۔اس شخص کے پاس نارویجن نیشنلٹی ہے جبکہ اسکا تعلق ایران سے ہے۔وہ شخص اس سے پہلے بھی متعدد حملے کر چکا ہے جس میں چھری سے وار کرنا بھی شامل ہے۔ اوسلو پولیس ڈسٹرکٹ نے اس شخص کے خلاف دہشت گردی اور قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس واقعہ کے بعد اوسلو میں ہم جنس پرستوں کی حمائیت میں نکلنے والے جلوس کا پروگرام کینسل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ انکے لیڈر نے کہا ہے کہ ہم اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اسکی ہدایات پر عمل ریں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں