اوسلو میں لاہور فیملی نیٹ ورک کی عید ملن پارٹی

lahore family net 2lfn5lfn 4اوسلو میں اتوار کی شام کو عید ملن پارٹی کا اہتما م کیا گیا۔ تقریب میںنظامت اور میزبانی کے فرائض جناب سلیم بیگ نے ادا کیے ۔اس تقریب میں تنظیم کے الیکشن بھی کیے گئے۔الیکشن کی سربراہی اوسلو یونیورسٹی کے پروفیسر ضیاء الدین صاحب نے کی۔اس کے علاوہ مشاعر ہ اورمیوزیکل پرو گرام بھی ترتیب دیے گئے۔تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی ۔آخر میں لاٹری ٹکٹس کے انعامات حاضرین میں تقسیم کیے گئے۔ اور ضیافت سے پہلے انعامات تقسیم کیے گئے ۔جبکہ مشاعرے میں شرکت کرنے والے افراد میں پھول تقسیم کیے گئے۔
مشاعرے کی میزبانی ادبی تنظیم دریچہ کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس نے کی ۔جبکہ مہمانان گرامی میں معروف شاعر محترم جمشید مسرور، ڈاکٹر ندیم سیّد اسلم بیگ فرح تبسم اور رابعہ سیماب روحی شامل تھے ۔انہوںنے مشاعرے میں شرکت کی اور اپنا اپنا کلام سنا یا۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں