اوسلو میں لاہور فیملی فرنٹ کی گرل پارٹی

lahore 3lahore 4pak embassyرپورٹ شازیہ عندلیب
اتوار کی شام اوسلو میں ایکے برگ شلیتے Ekebergslette میں لاہور فیملی فرنٹ کی جانب سے گرل اور مینگو پارٹی منعقد کی گئی۔موسم صبح سے ابر آلود ہونے کے باجود تقریب میں بہت سے خاندانوں نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی۔شرکا ء حسب پروگرام روسٹ کے لیے اپنا اپنا سامان ساتھ لائے تھے۔جبکہ ہر خاندان کو آموں کی ایک پیٹی کا تحفہ دیا گیا۔اس پارٹی میں سب نے ایک دوسرے کی تیار کردہ روسٹ ڈشز مل کر کھائیں اور کئی معاشرتی مسائل پر آپس میں گفتگو بھی کی۔سب سے ذیادہ گفتگو کا موضوع اوسلو میں پاکستانی خاندانوں کے رشتوں کے مسائل تھے۔اس مرتبہ تقریب میں کچھ نئے خاندانوں نے بھی پہلی بار شرکت کی۔
تقریب کے آخر میںمنتظم اعلیٰ سلیم بیگ نے شرکاء کو فیملی فرنٹ کی تاریخ کے بارے میںبتایا کہ اس تنظیم کو اب چھ سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور انہوں نے ہمیشہ پروگرام کی کوالٹی اور معیار پر توجہ دی ہے۔ شروع میں اسٹیج بنانے اور مہمان خصوصی کے تکلفات میں نہیں پڑے لیکن جب سے پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمد سلیم جیسے خوش اخلاق اور پر خلوص شخص آئے انہوں نے انہیں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا۔پھر انہوں نے انکی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ محمد سلیم نے ہمیشہ ہر معاملہ میں یہی کہا کہ اللہ دیکھ رہا ہے ۔اور یہ کہ کر مطمئن رہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پورے خلوص اور دیانتداری سے نبھائی جس کی وجہ سے وہ پاکستانی حلقوں میں اتنے مقبول ہوئے۔اوسلو کے جانے پہچانے صحافی احسان شیخ نے کہا کہ سلیم حسن اور انکی مسز نے نہائیت خوش اسلوبی سے تمام تقریبات میں شرکت کی اور انکی بیگم نے بھی انکا ساتھ دیا جو کہ قابل ستائش ہے۔
آخر میں محمدسلیم صاحب نے تمام مہمانوں اور اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔اس طرح یہ خوشگوار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں