اوسلو میں طالبان کی خفیہ ملاقاتیں

معتبر ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس وقت اوسلو میں طالبان موجود ہیں جو کہ افغانستان میں عورتوں کے معاشرتی کردار کے بارے میں ہونے والی کانفرنسوں میں شرکت کر ر ہے ہیں۔فارن منسٹری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ گفتگو مختلف سیاسی پس منظروں میں کی جا رہی ہے۔
یہ گفتگو مختلف پرائیویٹ اورسیاسی پس منظرسے تعلق رکھنے والیافارد اپنی ذاتی معلومات کے لیے کر رہے ہیں ۔وزارت خارجہ کے رابطہ سیکرٹری فرودے Frode Overland Andersen نے این آر کے کی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو کے نتیجے میں کسی قسم کا معاہدہ طے نہیں پا رہا۔انہوں نے اس بات پر فکر مندی کا اظہار کیا۔
افغان ٹی وی ون چینل کے مطابق انہوں نے ہائی پیس کونسل کی چار نمائندہ خواتین دوہا میں بھیجی ہیں۔جبکہ دو نمائندہ خواتین ناروے میں منگل سے جمعہ تک رہیں گی۔یہ خواتین بند دروازو کی میٹنگ میں اوسلو سے باہر کسی جگہ پر شرکت کریں گی۔یہ پہلا موقعہ ہے کہ افغانستان کی جانب سے خواتین نمائندوں کو بھیجا گیا ہے۔تاہم اس وقت سرکاری طور پرافغانستان اور ناروے کے درمیان کوئی امن معاہدہ زیر غور نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں