اوسلو میں خواتین کی کانفرنس


ہفتہ کے روز اوسلو کے تھون ہوٹل میں خواتین کی کانفرنس کا انعقا ہوا۔کانفرنس کا موضوع خواتین کی پیشہ ورانہ زندگی تھا۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ناروے میں موجود تارکین وطن خواتین کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل بتانا انکی رہنمائی کرنا اور انکو متحرک کرنا تھا تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مہارت حاصل کر سکیںاور اقتصادی طور پر متحرک ہوں۔اس پروگرام میں اوسلو کی مختلف خواتین کی چھبیس تنظیموں کی سربراہان اور انتظامی کمیٹی کی ممبران نے شرکت کی۔اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتطامی کمیٹی میں آٹھ مختلف تنظیموں کی سربراہان شامل تھیں۔ان تمام سربراہان نے اپنے اپنے ملک کے قومی لباس پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ان میں پاکستانی نثراد نارویجن سوشل ورکر اور انٹر کلچرل وومن آرگنائیزیشن کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم بھی شامل تھیں۔کانفرنس میں وزیر ثقافت ہادیہ تاجک بطور مہمان خصوصی تشریف لائیں جبکہ پہلی پاکستانی ممبر پارلیمنٹ افشاں رفیق نے بھی بطور خاص شرکت کی ۔پروگرام کی میزبانی فوکس وومن کی سربراہ محترمہ عائشہ نے کی۔
نوٹ
تقریب کی تفصیلی رپورٹ جلد ہی اردو فلک کے صفحہ تقریبات میں ملاحظہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں