اوسلو میں خاندانی مسائل اور بچوں کی پرورش کے موضوع پر سیمینار

نمائندہء خصوصی
اتوار کی شام کو رحماء مشاورتی تنظیم(Rahma innvandrer råd) اور انٹر نیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل آرگنائیزیشن IHSG International health and social organization کے باہمی اشتراک کے تحت ایک سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کے منتظم اعلیٰ رخسانہ ارشد اور طیب منیر چوہدری تھے۔
سیمینار میں بڑی تعداد میں تارکین وطن خاندانوں نے شرکت کی۔سیمینار میں گھر اور اسکول کے درمیان والدین اور بچے اسکول اور اساتذہ کے باہمی روابط کے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ان مسائل کے ممکنہ حل اور ان کے معاشی اور معاشرتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔آخر میں پروگرام کی متظم اعلیٰ رخسانہ ارشد اور طیب منیر چوہدری نے اس موضوع کے بارے میں مختلف عمومی مسائل کے بارے میںحاضرین کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ان سوالات میں نارویجن معاشرے میں بچوں کی تربیت صحیح خطوط پر کرنے کے مسئلے اور بچوں کی تعلیم کے ساتھ متوازن شخصیت کی تعمیر وغیرہ جیسے سوالات شامل تھے۔
مزید تفصیلات کے لیے سیمینار کی رپورٹ تقریبات کے صفحے پر ملاحظہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں