اوسلو میں تحریک انصاف کی عید ملن اور جشن آزادی کی تقریب

tehrik 4.1اتوار کے روز اوسلو میں فیورست میں تحریک انصاف کے سربراہ اور وومن ونگ کی سربراہ انیلہ مشتاق نے تحریک انصاف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی۔اس تقریب میں اوسلو سے کافی تعداد میں خواتین اور فیملیز نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
تلاوت قآن پاک کے بعد بچوں نے ایک خوبصورت ٹیبلو علامہ اقبال کی نظم لب پہ آتی ہے دعا پر پیش کیا۔اس کے بعد بچوں نے پاکستان کے موضوع پر تقاریر کیںڈرامے اور خاکے پیش کیے۔وقفے کے دوران کھانا فروخت کیا گیا تاکہ اکٹھی ہونے والی رقم تحریک انصاف کی مدد کے لیے پاکستان بھیجی جا سکے۔وقفے کے بعد مختلف تنظیموں نے اپنا تعارف پیش کیا۔ غزالہ نسیم نے ضرورتمند بچوںکے لیے پاکستانی خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ ان بچوں کو گود لے کر اپنی قوم کی خدمت میں حصہ لیں۔اس کے بعد پروگرام کے منتظمین شاہد جمیل اور انیلہ مشتاق نے حاضرین کے سامنے پروگرام کے مقصد اور پاکستان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں سب نے مل کر ملّی نغمہ سوہنی دھرتی گایا ۔
اردو فلک نیوز ڈیسک

اپنا تبصرہ لکھیں