اوسلو میں بندھن پراجیکٹ اور فلاحی تنظیم کا پروگرام

اوسلو میں انٹر کلچرل آرگنائیزیشن کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم اور محترمہ امتیاز یاسین نے سماجی مسائل پر ایک پروگرم کا انعقاد کیا۔ اس پروگرا م میں مختلف شعبوں کی پاکستانی نارویجن اور دوسرے شعبوں کی خواتین نے شرکت کی۔غزالہ نسیم نے نارویجن معاشرے میں پاکستانیوں اور دیگر اقوام کو درپیش گھریلو مسائل اور گھر آباد کرنے سے متعلق مشکلات کا ذکر کیا۔کانفرنس میں شریک خواتین نے بھی اپنے اپنے مسائل پیش کیے اور نارویجن معاشرے میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش شادیوں کے مسائل اور رسومات سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر غزالہ نسیم صاحبہ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنی ٹیم کے ساتھ خواتین اور لڑکیوں کے لیے ایسے کورسز کا اہتمام کریں گی جن سے انہیں شادی کے بعد گھریلو زندگی میں پیش آنے والے مسائل سے نبٹنے میں آسانی ہواوروہ کامیاب زندگی گزار سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کورسز کا انعقاد نارویجن محکمہ برائے فیملی شعبہء نفسیات اور دیگر متعلقہ شعبوں کے اشتراک سے کیا جائے گا۔
پروگرام میں فلاحی تنظیموں کی سربراہ نے بھی ناروے میں موجود فلاحی تنظیموں کی کارکردگی اور نیٹ ورک پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پروگرام میں شریک خواتین نے ان سے سوالات پوچھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں