اوسلو میں ایک شخص کا کئی لوگوں سے فراڈ

اوسلو میں ایک تیس سالہ شخص نے کئی پنشن لینے والے افراد کے بینک کارڈاوررقوم اوسلو کے پرانے شہریوں سے دھوکہ سے ہتھیا لی ہیں۔اس شخص نے متاثرہ افراد کے کریڈٹ کارڈز اوررقوم تک رسائی کے مختلف ذرائع اختیار کیے اوران لوگوں کو پولیس اور این سی آئی ایس NCIS کا آدمی ظاہر کیا ۔اس شخص نے بتایاکہ وہ نشہ کی لت میں مبتلاء بچوں کی مدد کرنا چاہتا ہے اورٹیکس کی مد میں ہونے والے فراڈ کی تفتیش کررہا ہے۔مذکورہ بالا شخص کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس نے دھوکے سے حاصل کرنے والی رقوم کئی پرتعیش اشیاء کمپیوٹر،ریستورانوں اور شراب پر خرچ کردی۔مجموعی طور پراس نے متاثرہ افراد کی ایک ملین تک کی رقوم نا جائز طو رپر استعمال کی ہے۔
فراڈ کے ملزم کے خلاف کئی دوکانوں اور افراد کے ساتھ دھوکہ دہی،چوری اوردھمکیوں کے الزامات ہیں۔ Sjong Larsen پولیس آفیسر شونگ لارشن کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔جبکہ لوٹی ہوئی آدھی رقم پولیس نے بر آمد بھی کر لی ہے۔ملزم کو اگلے ہفتے دو دن کے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں