اوسلو میں ایف ایچ کٹیرنگ سروس کی افتتاحی تقریب

اوسلو میں وولے بیکّ میں ایف ایچ کٹیرنگ سروس کا آغاز اتوار کی سہ پہر کیا۔کٹیرنگ

سروس کا افتتاح نارویجن زبان سکھانے والی خاتون لیو Liv نے کیا۔ اس موقع پر انٹر کلچرل وومن گروپ کے اراکین اور عہدے دار بھی موجود تھے۔اس موقع پر کچن سے ملحقہ فنکشن ہال میں پھل اور کنفیکشریز خوبصورت انداز میں سجائے گئے تھے۔ اس موقع پر نصرت نے تقریب میں شریک مہمانوں کو بتایا کہ انہوں نے اس ککنگ سروس کا آغاز ملازمت کرنے والی خواتین اور دفاتر کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین اور دفاتر میں کام کرنے والے افراد وقت کی کمی کے باعث کھانا تیار کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔اس لیے وہ ان سے آرڈر پہ مزیدار اور گرم کھانا تیار کروا سکتے ہیں۔ان کی اس کوشش کو سب نے سراہا۔
اس کے بعد انہوں نے ایف ایچ کچن میں تیار کردہ پکوڑے ، چکن روسٹ اور دہی بڑے مختلف چٹنیوں کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کیلیے رکھے۔اس کے بعد انٹر کلچرل وومن گروپ کے اجلاس کا بقیہ حصہ مکمل کیا گیاجو کہ کھانے کے وقفے سے پہلے شروع ہو چکا تھا۔انٹرکلچرل وومن گروپ کے سالانہ اجلاس کی رپورٹ اس لنک پر ملاحظہ کریں۔
https://www.urdufalak.net/urdu/2019/04/08/85618
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں