اوسلو میں اسکولوں کے راستوں سے نشئیوں کی منتقلی کا مطالبہ

پرانے اوسلو کے مرکزی علاقے میں جہاں بچوں کے اسکول اورنرسریاں واقع ہیں وہاں جگہ جگہ نشہ کرنے والے افراد سگرٹوں کے کش لگاتے نظرآئیں گے۔انہی راستوںپر سے چھوٹے بچے اسکول جاتے ہیں جبکہ والدین بچہ گاڑیوں میں بچوں کو ہوا خوری کے لیے لے کر جاتے ہیں۔گرن لاند کے علاقے میں نشہ کو کنٹرول کرنے کی تنظیم بھی واقع ہے جوکہ نشہ کرنے والوں کا علاج معالجہ کرتی ہے۔اس لیے یہاں ایک طر ف تو نشہ کرنے والوں کا علاج ہوتا ہے تو دوسری جانب کھلے عام نشہ بھی فروخت ہوتا ہے۔اس ماحول پر مقامی والدین نے تشویش ظاہر کی ہے ۔جبکہ پولیس اس علاقے کو خطرناک قرا دے چکی ہے۔
اس سلسلے میں ہوئرے پارٹی کی امیدوار پی آ Pia Prestmo پرسٹمو برائے پرانا اوسلو نے مطالبہ کیا ہے کہ نشہ کرنے والے افراد کی مدد کرنے والی تنظیم کو اوسلو شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہ اکہ تنظیم کی خدمات قابل تعریف ہیں لیکن بچوں کے علاقے میں نشہ کرنے والوں کی موجودگی نا خوشگوار ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں