اوسلو تھون ہوٹل میں خواتین کی تنظیم کی کانفرنس کا انعقاد

رپورٹ ،نمائندہء خصوصی
اوسلو کے مرکز میں واقع تھون Hotel Opera Thon ہوٹل میں خواتین کی آرگنائیزیشن KIF (Kvinne i fokus) ۔کانفرنس میں اوسلو کی خواتین کی مختلف کانفرنسوں کے سربراہوں نے شمولیت کی۔پروگرام کا موضوع تھا برابری اور ایک جیسے مواقع ,تفرقہ کے لیے قوت برداشت کی کمی اور نسل پرستی۔
ا س پروگرام کا انعقاد عائشہ خان نے کیا اور خواتین کی مختلف تنظیموں کی سربراہان نے ان موضوعات پر مختلف پہلوئوں سے اظہار خیال کیا۔ان سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ خواتین کو تفرقہ بازی کے مسائل سے نبٹنے اور ملازمت کے حصول کے لیے رہنماء اصول بتائے گئے۔کانفرنس کے مندوبین کی تواضع ناشتہ،چائے اور لنچ سے کی گئی۔پروگرام کے اختتام پر مختلف خواتین تنظیموں کی سربراہان نے مسائل کے حل کے ٹپس بتائے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں