اوسلو ایلڈو راڈو ٹیکسٹ سینٹر میں ملٹی کلچرل وومن گروپ کے زیر اہتمام بچوں کے موضوع پر سیمینار

ikkg 55نمائندہء خصوصی
اوسلو سینٹر میں الڈو راڈو ٹیکسٹسینٹر ELdorado text sentre پر ملٹی کلچرل وومن گروپ کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا۔ یہ سیمینار گروپ کی سربراہ غزالہ نسین اور نائب صدر امتیاز یٰسین نے کیا۔پروگرام کے آغاز میں غزالہ نسیم نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور پاکستانی خواتین کو بچوں کی تربیت کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کا ذکر کیا۔اس سلسلے میں بچوں کی دیکھ بھال کے ادرے barnevern بارنے ورن کے ادارے کے حوالے سے بھی گفتگو کی ۔نارویجن معاشرے میں بچوں کے دیکھ بھال کے اس دارے کے حوالے سے کچھ حقائق اور پاکستانی خاندانوں کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا گیا۔ان کے حل کے لیے وہاں موجود

خواتین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ikkg 44
اس کے بعد شی کی رحمانیہ مسجد کی معلمہ ء نے بچوں کی تربیت اور نو جوانوں کے لیے رشتہ کی تلاش کے سلسلے میں حدیث کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کیا۔
پروگرام کے آخر میں مندوبین کی تواضع کی گئی۔
UFN

ikkg11

اپنا تبصرہ لکھیں