اوسفولڈ کائونٹی سے دو مائیں بچوں کی تلاش میں شام کیلیے روانہ

اوفولڈ کائونٹی سے دو بچوں کی مائیں اپنے ان بچوں کو لینے کے لیے شام کے جنگی علاقے کی جانب وانہ ہو گئی ہیں۔یہ بچے جنگ لڑنے کے لیے اسلامی باغی گروپ آئی ایس کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔نارویجن ٹی وی چینل ٹی وی ٹو کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ مائیں شام پہنچ چکی ہیں یا شام کے بارڈر پر ٹھہریں گی۔اس چینل کی اطلاع کے مطابق اب تک چھ نارویجن مائیں شام میں موجود ہیں۔
جبکہ دو کم سن صومالین لڑکیاں بھی شام گئی ہو ئی ہیں۔انکا باپ ہسلہ کے علاقے بیرم سے کئی مرتبہ اپنی بیٹیاں شام سے واپس لانے کیلیے روانہ ہوا لیکن اسے ناکامی ہوئی۔
نارویجن سیکورٹی پولیس کے مطابق اب تک ناروے سے ساٹھ کے قریب لوگ شام کی سول جنگ میںحصہ لینے کے لیے جا چکے ہیں جن میں سے کوئی بھی لوٹ کر نہیں آیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں