اوسفولڈ صوبہ کے اسکول جمعہ سے بند کر دیے گئے

جمعرات کے روز صوبہ اوسفولڈ میں چودہ بچوں میں وبائی مرض کے جراثیم پائے جانے کی وجہ سے جمعہ کو آشم شہر کے تمام اسکول بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
وبائی مرض کی وجہ سے نویں کلاس کے تمام طلبہ کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
آشم سیکنڈری اسکول کی نویں کلاس کے تمام طلبہء کا ٹیسٹ لیا گیا اور اس میں سے دس طلبہ میں کورونا کے جراثیم پائے گئے جس کی وجہ سے پوری کلاس کو قرنطینہ کر دیا گیا۔اس کے بعد سے آشم شہر کے پرائمری اور سیکنڈری لیول کے اسکولوں کو اگلے ہفتے تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔یہ بیان اوسفولڈ صوبہ کی رابطہ آفیسر نینی سلیویگن Nini Slevigenنے ایک اخباری گفتگو میں جاری کیا۔
احتیاطی تدبیر کے طور پر آشم شہر کے تمام پرائمری اسکولوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گو کہ پرائمری اسکول کے کسی بچے کے بیمار ہونے کی اطلاع نہیں ملی لیکن کئی خاندانوں کے بچے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
مقامی کاؤنٹی مزید خبروں کے ذریعے بتائے گی کہ ویک اینڈ میں پرائمری اسکولوں میں کیا ہوا؟

اپنا تبصرہ لکھیں