انیس بیس کا فرق

انیس بیس کا فرق

 

انیس بیس کا فرق

تحریر :طارق محم

 

مشمولہ :ادب لطیف لاہور خاص نمبر ،ایک سال دو ہزار بارہ ،صفحہ 315

اللہ دتہ(میرا پی۔ اے ) نوبل انعام یافتہ عالمی شہرت یافتہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کا کلاس فیلو رہ چکا تھا ایک روز اس نے ڈاکٹر سلام کے  ساتھ اپنی تصویر بھی دکھائی۔۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب اور اللہ دتہ میٹرک تک اکٹھے پڑھتے رہے ۔تصویر دیکھتے ہی نہ جانے مجھے کیا سوجھی ،میں نے اچانک سوال داغ دیا “آپ دونوں میں زیادہ لائق کون تھا ؟”وہ خاموش رہا ۔میں نے اپنے ابرووں کو خمیدہ کیا،سوالیہ نشان بنایاوہ میری آنکھوں میں دیکھ رہا تھا اور کہنے لگا “بندہ پرور بس انیس بیس کا فرق تھا”

انیس بیس کا فرق“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں