انڈین ائیر لائن پر چوہے کی موجودگی.۔۔فلائٹ واپس.

لندن جانے والی انڈین ائیر لائن کی پرواز کو اس وقت ممبئی ائیر پورٹ کی جانب واپس موڑ لیاگیا ۔جب فلائٹ پر مسافروں کے ساتھ ساتھ ایک چوہے کی موجود گی کا انکشاف ہوا۔ جہاز پر موجود دو سو مسافروں کو ایک دوسرے جہاز میں سوار کروا کر تین گھنٹے کی تاخیر سے لندن کی جانب پرواز کی گئی۔تاہم واپسی کے بعد خالی کیے جانے والے جہاز سے دوبارہ چوہا بازیاب نہ ہو سکا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انڈین ائیر لائن پر جہاز میں دوران پرواز مسافروں کے ساتھ ساتھ چوہے کی موجود گی کا انکشاف بھی ہوا ہو۔اس سے پہلے اسی سال جولائی میں میلان کی جانب پرواز کے دوران بھی فلائٹ میں ایک چوہے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔کسی بھی فلائٹ میں چوہے کی موجودگی خطرناک ہے کیونکہ چوہے بجلی کی تاروں اور دوسری الیکٹرونک تنصیبات کو کتر کر نقصان کا اور حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں