انٹر کلچر وومن گروپ ہر عمر کی خاتون کے لیے

انٹر کلچر وومن گروپ ہر عمر کی خاتون کے لیے

انٹر کلچر وومن گروپ کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم نے کہا کہ یہ تنظیم کسی خاص عمر یا قومیت کی خواتین کے لیے نہیں بلکہ اس تنظیم میں ہر قوم گروپ اور عمر کی لڑکیاں اورخواتین حصہ لے سکتی ہیں۔اور اس میں شامل ہو کر بے شمار فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔
اس تنظیم کے اغراض و مقاصد میں یہ بات شامل ہے کہ یہ خواتین کو مختلف کورسز اور سیمیناروں کے ذریعے ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرے جس کی مدد سے یہ خواتین مقامی نارویجن معاشرے میں اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کریں اور اپنی کمیونٹی کی نمائندگی بہتر طریقے سے کریں۔
اس طرح تارکین وطن خواتین نارویجن معاشرے میں مکمل اعتماد کے ساتھ اپنا تشخص برقرار رکھتے ہوئے حصہ لے سکیںگی اور اسکی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی مالی اور سماجی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گی۔اس لیے غزالہ نسیم نے نارویجن معاشرے کی تمام خواتین کو اس بات کی دعوت دی ہے کہ وہ مکمل اعتماد اور بھروسے کے ساتھ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کریں خواہ انکا تعلق کسی بھی علاقے قوم یاعمر سے ہو ۔انٹر کلچر وومن گروپ کے لیے ناروے میں بسنے والی تمام خواتین مساوی حقوق کی مالک ہیں۔
انٹر کلچر گروپ کے دروازے تمام خواتین کے لیے کھلے ہیں اور اس کے منتظمین ہر خاتون کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اس میں شامل ہونے کے لیے فارم پر کریں اور اس میں شامل ہو کر معاشرے میں اپنا اعلیٰ مقام حاصل کریں جو ناروے میں بسنے والی ہر خاتون اور لڑکی کا حق ہے۔
فارم پر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ لکھیں